کے سی آر نے چیف سکریٹری سے خواہش کی کہ وہ دن میں تین مرتبہ صورتحال کا جائزہ لیں اور صورتحال کی شخصی طور پر نگرانی کریں۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریمڈیسور انجکشن، آکسیجن اور اسپتالوں میں بستروں کی کمی نہ ہونے پائے۔
وزیراعلی نے ان کے دفتر کے سکریٹری راج شیکھر ریڈی کو اس کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کی نگرانی کے لئے مقرر کیا ہے۔
انہوں نے محکمہ صحت و طبابت کے تمام اعلی عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں اور ریاست کو جلد از جلد کووڈ کے پنجہ سے نکالنے کے لئے موثر طور پر کام کریں۔