ETV Bharat / city

گورنر تلنگانہ کے طورپر تمل سائی سوندرا راجن نے حلف لیا

author img

By

Published : Sep 8, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:30 PM IST

تمل سائی سوندرا راجن ریاست تلنگانہ کی دوسری گورنر بنی ہیں، اتوار کے روز راج بھون کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ مگر اہم تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آرایس چوہان نے انھیں حلف دلایا۔

گورنر تلنگانہ کے طورپر تمل سائی سوندرا راجن نے حلف لیا

اس تقریب میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی،وزرا، ارکان اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

۔قبل ازیں تمل سائی، بذریعہ خصوصی ہیلی کاپٹر سیدھے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں جہاں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،ریاستی وزرا،بی جے پی رہنما اور دیگر اہم شخصیتوں نے ان کا استقبال کیا۔نئی گورنر نے پولیس کے مسلح دستوں کی سلامی لی اور سجی سجائی گاڑی میں پولیس پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تمل سائی کو تلنگانہ کی پہلی خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔حلف برداری کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ان کو گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.