حیدرآباد سے آندھراپردیش روانہ ہونے والی خصوصی آر ٹی سی بسز کوفی الحال روک دیا گیا ہے۔
آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے مسافرین کو بھیجنے کے لیے بسز کوچلانے کا منصوبہ تھا۔ تاہم اسے ٹی ایس آرٹی نے ملتوی کردیا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ بسز چلانے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
قبل ازیں اے پی ایس آر ٹی سی نے ہفتے سے ان بسوں کو چلانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ٹی ایس آر ٹی سی نے جمعے کو بتایا کہ بسیز کو فی الحال کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ اور مزید کہا کہ کب یہ سروس شروع ہوگی حکام اس کی اطلاع دیں گے۔
واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 40 نئے کیس جمعے کو درج ہوئے ہیں۔
مثبت پائے جانے والوں میں، جی ایچ ایم سی (حیدرآباد) سے متعلقہ33 افراد ہیں اور دیگر سات مہاجر مزدور ہیں۔