ETV Bharat / city

مہارت رکھنے والوں کو ملازمت دی جا رہی ہے: تارک راما راو

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:55 PM IST

تارک راما راو کا کہنا ہے کہ ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے آگے آنے والوں کو اس مقصد کے لئے جلد ہی اجازت نامے دیے جا رہے ہیں۔ ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ تقریبا 14 لاکھ افرادکو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

KTR
تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے واضح کر دیا ہے کہ حکمران جماعت ٹی آر ایس نہ صرف تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ مسابقتی دنیا میں بہتر راہ فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے راجنا سرسلہ ضلع مستقر میں 2.25 کروڑ روپے سے تعمیر شدہ ڈگری کالج کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گمبھی راؤ پیٹ میں خستہ حالی کی شکار عمارت کو منہدم کرتے ہوئے اس جگہ پر کے جی تا پی جی تعلیم کے لئے نئی عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایلاریڈی پیٹ میں ڈگری کالج کی عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری ان کی ہوگی۔طلبا کیلئے ہاسٹل کی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ میں سب سے زیادہ 940 گروکل اسکولس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ ہر طالب علم کو باریک چاول سے تیارکردہ غذا فراہم کی جا رہی ہے۔ اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبا کو جیوتی راو پھولے، امبیڈکر اوورسیز اسکالرشپس کے ذریعہ فیس کی بعض ادائیگی کی جا رہی ہے۔ سنارے کے نام سے لائبریری میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے کتابیں دستیاب کروائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو ان کا حق دیا جائے: موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس

انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے آگے آنے والوں کو اس مقصد کے لئے جلد ہی اجازت نامے دیے جا رہے ہیں۔ ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ تقریبا 14 لاکھ افرادکو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہر مہارت رکھنے والے کو ملازمت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت خود روزگار رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.