ETV Bharat / city

چھ دسمبر کو یوم سیاہ مگر بند نہیں

حیدرآباد کی مذہبی تنظیم تحریک مسلم شبان نے بابری مسجد کی شہادت کے دن یعنی 6 دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

چھے ڈسمبر کو یوم سیاہ مگر بند نہیں
چھے ڈسمبر کو یوم سیاہ مگر بند نہیں
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:39 AM IST

حیدرآباد کے مختلف مسلم تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقدہوا، جس میں متفقہ طورپر پُر امن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس کے اختتام کے بعد صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک نے تمام ائمہ و مقررین سے جمعہ کے بیان میں عوام کو بابری مسجد کی شہادت سے متعلق واقف کرانے کی اپیل کی۔

چھے ڈسمبر کو یوم سیاہ مگر بند نہیں

انہوں نے کہا کہ حالانکہ بابری مسجد کے متعلق قطعی فیصلہ سنایا جا چکا ہے لیکن 'ہمارا احتجاج مسجد کے انہدام کے خلاف ہے، جو ایک غیر دستوری و غیر قانونی عمل ہے اور اسی کے خلاف ہم نے احتجاج کے طور پر یوم سیاہ منانے کا عزم کیا ہے'۔_ مشتاق ملک نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج خاموش اور پُر امن ہوگا۔

صدر تحریک مسلم شبان نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے ذریعے ملک کے دستور کی پامالی سے متعلق ہر بھارتی کو واقف کرانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی مسلمہ حیثیت کو قبول کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لیے مندر کے انہدام کے الزام کو غلط قرار دیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کا انہدام دستور کی صریح خلاف ورزی تھی۔ مشتاق ملک نے ملک کے مسلمانوں سے اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Intro:حیدرآباد کی مذہبی تنظیم تحریک مسلم شبان نے 6 دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے_ اس سلسلے میں شہر کے مختلف تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر پر امن احتجاج کا فیصلہ لیا گیا_ اس اجلاس کے اختتام کے بعد صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک نے تمام ائمہ و خطباء سے جمعہ کے بیان میں عوام کو بابری مسجد کی شہادت کے متعلق واقف کروانے کی اپیل کی_ انہوں نے کہا کہ حالانکہ بابری مسجد کے متعلق قطعی فیصلہ سنایا جا چکا ہے لیکن ہمارا احتجاج مسجد کے انہدام کے خلاف ف ہے جو ایک غیر دستوری و غیر قانونی عمل ہے اسی کے خلاف ہم نے احتجاج کے طور پر یوم سیاہ منانے کا عزم کیا ہے_ مشتاق ملک نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج خاموش اور پر امن ہوگا_

Body: اددر تحریک مسلم شبان نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے ذریعے ملک کے دستور کی پامالی سے ہر ہندوستانی کو واقف کروانا چاہیے_ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی مسلمہ حیثیت کو قبول کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کیلئے مندر کے انہدام کے پروپیگنڈے کو غلط قرار دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کا انہدام دستور کی صریح خلاف ورزی تھی_ مشتاق ملک نے ملک کے مسلمانوں سے اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی_

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.