حیدرآباد کے علماء و مشائخ نے کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے عوام سے اپیل کی تھی کہ جمہ کی نماز قریبی مسجد میں ادا کریں- لیکن اس کاکوئی اثر نہیں دیکھا گیا-
تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر نمازیوں کی تعداد مسجد میں معمول کے مطابق دیکھی گئی-
مکہ مسجد کے بیرونی حصے میں کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے بینرز لگائے گیے- پولیس کے سخت انتظامات بھی دیکھے گئے۔
خطیب مکہ مسجد مولانا حافظ رضوان قریشی نے کورونا سے احتیاط کے لیے شب معراج کے جلسے اور اجتماعات کو محدود کرنے کی اپیل کی۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے مساجد میں کثیر تعداد میں جمع ہونے سے پرہیز کریں، اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں اور اس وبا سے نجات کے لئے دعا کریں۔
حکومت تلنگانہ نے تمام مذاہب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادت گاہوں میں جمع ہونے سے پرہیز کریں، کیونکہ اس وبا سے بچنے کے لیےہجوم سے دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔
ریاست تلنگانہ میں اب تک 14 کیسز سامنے آئے ہیں، بتایا گیا کہ یہ تمام افراد بیرون ممالک سے حیدرآباد پہنچے تھے۔