ETV Bharat / city

تلنگانہ: پولیس اور سی پی آئی کے دفتر پر سکیورٹی میں اضافہ - آرٹی سی ورکرس کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال ے

دفتر ڈی جی پی پولیس کے محاصرہ کی سی پی آئی کی جانب سے کی گئی اپیل پر پولیس سربراہ کے دفتر کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا۔

پولیس اور سی پی آئی کے دفتر پر سیکوریٹی میں اضافہ
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 3:16 PM IST

سی پی آئی اور اس سے ملحقہ تنظیموں نے اتوار کی شب سی پی آئی کے دفتر مخدوم بھون میں پولیس کے گھسنے اور بھوک ہڑتالی رہنما سامباسیواراو کوزبردستی طور پر اپنے ساتھ لے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دفتر ڈی جی پی کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔
سامباسیواراو،تلنگانہ آرٹی سی کے ورکرس کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال کررہے تھے۔ان کو پولیس نے مخدوم بھون سے اٹھا کر زبردستی ہسپتال داخل کردیا۔سی پی آئی کے رہنماوں نے اس کے ہیڈ کوارٹرس میں پولیس کے گھسنے کی مذمت کی۔ اس احتجاج کی اپیل پر پولیس نے مشیر آباد علاقہ میں واقع سی پی آئی کے دفتر کے ساتھ ساتھ دفتر ڈی جی پی میں بھی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا اور پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیاگیا ہے، تاکہ سی پی آئی کے کارکنوں کو وہاں آنے سے روکا جاسکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.