ETV Bharat / city

'تلنگانہ میں اظہار خیال کی آزادی ہے'

تلنگانہ راشٹرسمیتی کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے حیدرآباد میں واقع تلگو یونیورسٹی میں تلنگانہ وکاس سمیتی کی تیسری مہا سبھا میں شرکت کی۔

author img

By

Published : Aug 11, 2019, 10:24 AM IST

'تلنگانہ میں اظہار خیال کی آزادی ہے'

اس موقع پر انہوں نے ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک کی دیگر ریاستوں میں خوف کا ماحول ہے اور اظہار خیال کی آزادی پر پابندی ہے مگر تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں سیکولرزم اور جمہوریت قائم ہے۔' انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں اظہار خیال کی مکمل آزادی حاصل ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آج ملک میں ایسے حالات بنائے گئے ہیں جہاں مخالفت کرنے پر غدار وطن قرار دیے جاتے ہیں۔
جمہوریت میں اعتراض اور مخالفت کی جگہ نہیں ہوگی تو جمہوریت بے معنی ہوجاتی ہے۔'
انہوں نے بی جے پی کی متنازع خاتون رہنما پرگیہ ٹھاکر کے حوالہ سے کہا کہ 'جب مذکورہ خاتون نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کو سب سے بڑا محب وطن قرار دیا تھا تب انھوں نے سوشل میڈیا پر اس کی شدید مخالفت کی تھی مگر انہیں تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگوں نے ان کی مخالفت پر اعتراض کیا اور پرگیہ ٹھاکر کی تائید کی۔'
انہوں نے کہا کہ 'جب تک مذہب اور سیاست کو الگ تھلگ نہیں کیا جاتا، سیکولزم کو خطرہ لاحق رہے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'تلنگانہ کی تحریک میں تمام مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا تھا اور حصول تلنگانہ کے بعد بھی تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ ہیں، ایک ساتھ ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سیکولرزم پر عمل پیرا ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.