ریاست تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے سیکریٹریٹ کے انہدام کی سرزنش کے باوجود تلنگانہ سیکریٹریٹ کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ممکنہ طور پر نئی عمارت میں منتقل کردہ سیکریٹریٹ 15 اگست سے کارکردگی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے سیکریٹریٹ کی عمارت کی منتقلی کی اجازت دیدی جس کے بعد قریب میں واقع سرکاری عمارت بورگولا راماکرشنا راؤ بی آر کے آر بھون میں اعلی عہدیداروں کے نئے دفاتر کی تزئین کا کام جاری ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے انہدامی کاروائی پر پابندی عائد کی گئی نہ کہ اس کی منتقلی پر۔
سیکریٹیریٹ کی منتقلی سے جہاں عہدیداروں اور ملازمین میں اطمینان ہے وہیں عوام میں ٹریفک مسائل کو لے کر بے چینی پائی جا رہی ہے۔چوں کہ یہ سڑک یک طرفہ سڑک ہے جو دو اہم سڑکوں کو جوتی ہے ۔
تاہم سیکریٹریٹ کی منتقلی اور اعلی عہدیداروں کی آمد و رفت کے بعد ٹریفک مسائل کے باعث عوام کو مشکلات درپیش ہوں گی۔