ETV Bharat / city

تلنگانہ: عادل آباد میں سڑک حادثے میں دو ہلاک - عادل آباد سڑک حادثہ

یہ حادثہ ضلع کے بٹی ساورگاوں کے قریب حیدرآباد۔ناگپور قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب وین نے ٹھہری ہوئی لاری کو ٹکر مار دی۔

تلنگانہ: عادل آباد میں سڑک حادثے میں دو ہلاک

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 2:37 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو ڈرائیورز ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

یہ حادثہ ضلع کے بٹی ساورگاوں کے قریب حیدرآباد۔ناگپور قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب وین نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔

پولیس نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت حیدرآباد کے 43 سالہ محمد اسحاق اور رنگاریڈی ضلع کے معین آباد کے رہنے والے 31 سالہ محمد پاشاہ کے طورپر کی گئی ہے، یہ دونوں وین کے ڈرائیور تھے۔

اس حادثہ میں لاری میں موجود شخص شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لیے راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس عادل آباد علاج کے لئے منتقل کردیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں مہلوکین کی لاشیں کیبن میں پھنس گئیں۔پولیس کو ان کونکالنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔پولیس نے ایک جاں بحق شخص کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.