ETV Bharat / city

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش

حیدرآباد میں بارش ہونے سے کئی جگہوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے راہ گیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Hyderabad Telangana
Rain
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 2:32 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

حیدرآباد کے پرانے شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر سکندرآباد، ایل بی نگر، اُپل، بنجارا ہلز، جوبلی ہلز، کوٹھی، لکڑی کا پُل، ملکا جگری، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

بارش کی شروعات صبح تقریبا پانچ بجے ہوا جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ بارش کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پرپانی جمع ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی کے جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہر کے راجندرنگر میں تین سنٹی میٹر اور بنڈلہ گوڑہ میں دو سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ شمالی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ ضلع نظام آباد کے کوٹگیر میں 14سنٹی میٹربارش ہوئی۔ ہنمکنڈہ، کاماریڈی اور کھمم میں 8سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سرسلہ، سنگاریڈی میں 9سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے صبح کے اوقات میں دفاتر کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: سکریٹریٹ مساجد کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بجٹ منظور

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اہل کاروں نے کئی مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کو انجام دیا۔ بارش کے ساتھ ہی حیدرآباد کے کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کل بھی ریاست کے کئی حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.