پہلے دن 1036متاثرین میں یہ چیکس تقسیم کئے گئے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے یہ بات بتائی۔ جی ایچ ایم سی کی تقریبا 100 ٹیموں نے منگل کو یہ چیکس حوالے کیے تھے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ہر ٹیم میں تین عہدیدار شامل ہیں۔ آج ان ٹیموں کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار اس پروگرام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جلد سے جلد متاثرین تک پہنچنے اور ان کو راحت کے امدادی چیکس فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت گریٹر حیدرآباد کے حدود میں جنگی خطوط پر راحت کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اگرچہ کہ حیدرآباد کے بیشتر حصے ہنوز اس سیلاب کے اثرات سے باہر نہیں نکل پائے ہیں تاہم ان متاثرین میں مالیاتی امداد کی تقسیم کا کام ان کی دہلیز تک جاکر کیا جا رہا ہے۔