اتوار کے روزحیدرآباد کے کئی مقامات پربارش ہوئی۔پرانا شہر کے ساتھ ساتھ کوکٹ پلی،کے بی ایچ پی،الوال کالونی،نظام پیٹ،پرگتی نگر،باچوپلی،چنتل،بالانگر،جگت گری گٹہ،جیڈی مٹلہ،کوم پلی،قطب اللہ پور،مادھاپور،کونڈاپور،منی کونڈا،گچی باولی،رائے درگم،لنگرحوض،گولکنڈہ،کاروان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:'کرشنا کےپانی کےلیےآندھراپردیش سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا'
اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 13جولائی کو تلنگانہ کے اضلاع کومرم بھیم آصف آباد،نرمل،نظام آباد، جگتیال،راجناسرسلہ،جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،نلگنڈہ،ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں،سدی پیٹ،وقارآباد،میدک،محبوب نگر کے بعض مقامات پرشدید ترین بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔
یواین آئی