ETV Bharat / city

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام روشن ستارے کے تازہ شمارے کی اشاعت

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Oct 17, 2022, 3:55 PM IST

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام بچوں کا ماہنامہ روشن ستارے کا اگست2021کا شمارہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام ”روشن ستارے“ کے تازہ شمارے کی اشاعت

اس خوبصورت‘ رنگین‘ دیدہ زیب ملٹی کلر دلچسپ معلومات سے بھر پور تازہ شمارے میں جناب محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا پیام‘ ڈاکٹر محمد غوث ڈائر یکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا اداریہ‘ ستار فیضیؔ کی حمد اور فضیل فوزؔ کی نعت شریف کے علاوہ جشن آزادی کے حوالے سے سراج عظیم کی سبق آموز کہانی‘ قمر جمالی کی دلچسپ کہانی”مرغ اور مٹر کا دانہ“ منظور وقار کی کہانی ”اندر کا خوف“ محمد قمر سلیم کی کہانی”کاہل لڑکا“ محمد منیر رحمانی کی کہانی ”دل صاف تو ماحول بھی صاف“ اور سائنسی نگار شات میں محمد خلیل (سائنٹسٹ) کی ”قدرتی گھڑی“ رفیعہ نوشین کی ”طاقت پرواز“ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی کا مضمون ”ایک خیالی پرندہ“ نظموں میں انجم باروی کی نظم ”رکھو ترنگے کو بلند“ رحیم رضا کی ”نٹ کھٹ با بو“ ظہیر رانی بنوری کی ”میرا وطن“ اور رفیق گلاب کی نظم پڑھ لکھ کر کچھ بننا ہے شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: مسجد عمر شفا میں طبی کیمپ کا انعقاد

لطیفے‘ ذہنی ور زش‘ فنکاروں کا صفحہ‘ رنگ بھرو‘ ہند سے ملاؤ جیسے دلچسپ مشاغل کے علاوہ تفریح و تربیت کے زیر عنوان نصیحت آموز اقوال اور معلوماتی نگار شات بھی موجود ہیں‘ نئی نسل کو اردو کی طرف راغب کرنے کے لیے ”آؤ اردو سیکھیں‘ اور ڈاکٹر م۔ق سلیم کی ”آسان اردو قواعد“ کے ساتھ ساتھ تعلیمی خبر نامہ بھی ہے‘ ستاروں کا البم کے عنوان سے بچوں کے تصاویر سے مزین یہ دلچسپ معلومات سے بھر پور معیاری رسالہ صرف 15روپئے میں دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی چوتھی منزل‘ حج ہوزنامپلی‘ حیدرآباد سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 17, 2022, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.