ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں دہلی میں احتجاج کیاجائے گا: وزیر سرینواس یادو - urdu news

وزیر سرینواس یادو نے کیا کہ ریاست میں کاشت کے اراضیات کا اضافہ ہوا ہے۔تلنگانہ کا شمار ملک کی دھان پیداکرنے والی ریاستوں میں ہوتا ہے۔مرکزی حکومت تلنگانہ کی حوصلہ افزائی نہیں کررہی ہے بلکہ اس کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔مرکزی حکومت نے زراعت کے سیاہ قوانین کو منظوری دی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی بی جے پی کے لیڈران اپنی مرضی کے مطابق بیانات دے رہے ہیں۔ا

کسانوں کی حمایت میں دہلی میں احتجاج کیاجائے گا: وزیر سرینواس یادو

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 2:08 PM IST

دھان کی خریداری کے لئے کسانوں کی حمایت میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے 12نومبر کو دیئے جانے والے دھرنے کے انتظامات کا شہرحیدرآباد کے اندرپارک پر ریاستی وزرا محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر،ایم گوپال اور دوسروں نے معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ ریاست بھر میں یہ دھرنا دیاجائے گا۔کسانوں کی حمایت میں برسراقتدار جماعت کی جانب سے حیدرآباد کے اندراپارک پر یہ دھرنا دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کاشت کے قابل اراضیات کا اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ کا شمار ملک کی دھان پیداکرنے والی ریاستوں میں ہوتا ہے۔مرکزی حکومت تلنگانہ کی حوصلہ افزائی نہیں کررہی ہے بلکہ اس کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔مرکزی حکومت نے زراعت کے سیاہ قوانین کو منظوری دی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی بی جے پی کے لیڈران اپنی مرضی کے مطابق بیانات دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ ہائی کورٹ میں صحافی تین مار ملنّا کی ضمانت منظور

مزیدکہاکہ ٹی آرایس،مرکز کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ملک کی تمام جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے دہلی میں احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کی کارروائی میں رکاوٹ پیداکرنے کا انتباہ دیا۔اس موقع پر وزیر محمد محمود علی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی نگرانی میں زراعت کا شعبہ ریاست میں کافی ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکز کی جانب سے منظورقوانین مخالف کسان ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.