رضائے الہی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہ مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مشاعرے میں ملک کے نامور شاعر عمران پرتاپ گڑھی اپنا کلام سنائیں گے۔ اس موقع پر ان کی تقریر بھی ہوگی۔
پولیس کی جانب سے متعدد بار اس مشاعرے کی اجازت منسوخ کر دی گئی۔ فاؤنڈیشن کے عدلیہ سے رجوع ہونے کے بعد پولیس نے مشاعرے کی اجازت دی۔ دوسری طرف اسی شام مجلس اتحادلمسلمین کی جانب سے عید گاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر خواتین کا احتجاج منظم کیا جائے گا۔
کانگریس قائد فیروز خان اس اجلاس کی سرپرستی کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں ہی احتجاجی پروگراموں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ مجلس اتحادلمسلمین سے ان کے سیاسی اختلافات کے باوجود متنازعہ قوانین کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے ساتھ کانگریس کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہے۔