ETV Bharat / city

محرم الحرام کے ماتمی آلات کی تیاریاں زوروں پر - عاشور خانوں

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شہادت امام حسینؓ و اہل بیت کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔

Preparations for Muharram matam instruments are in full swing
ماتمی آلات
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:04 PM IST

شہادت کے اس غم میں شیعہ برادری محرم کے آغاز کے ساتھ ہی عاشور خانوں میں شہداء کی یاد میں علم ایستاد کئے جاتے ہیں اور دس محرم الحرام کو امام عالی مقام کی شہادت کے غم میں ماتم کرتے ہیں۔

محرم الحرام کے ماتمی آلات کی تیاریاں زوروں پر

ماتم کے دوران نوحہ خوانی، سینہ زنی کی جاتی ہیں اور شیعہ حضرات اپنے جسم پر ضرب لگاتے ہیں۔ ماتم کے لئے خاص قسم کے آلات بنائے جاتے ہیں۔ ان آلات کی تیاری خلیل احمد کرتے ہیں، جو پچھلے پچیس سال سے ماتمی آلات تیار کرہے ہیں اور اس علاقے میں یہ واحد دکان ہے جہاں یہ آلات ملتے ہیں۔

خلیل احمد نے بتایا کہ' در اصل بدری آرٹ ان کا آبائی پیشہ ہے لیکن محلے میں واحد دکان ہونے کے باعث محرم میں آلات کو چمکانے اور ان پر لگے زنگ کو دور کرتے کرتے وہ اس پیشے میں ماہر ہوگئے ہیں۔ ماہ محرم کے آتے ہی وہ اپنے آبائی پیشے کو چھوڑ اس کام سے منسلک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب پابندیوں کے باعث کام زیادہ نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج

ماتم کرنے والے ایک عقیدت مند نے بتایا کہ' ہر برس وہ ماتم کی غرض سے آلات خریدتے اور ماتم میں شریک ہوتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر برس کی طرح روان برس بھی ماتم کا اہتمام کیا جائے گا، تاہم حکومی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماتم کی رسم انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.