ETV Bharat / city

'لاک ڈاون کا مثبت اثر ہوا ہے'

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندراشیکھر راؤ نے 11 کورونا متاثرین کے صحتیابی کی اطلاع دیتے ہوئے کل انہیں ڈسچارج کئے جانےکااعلان کیا۔

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 11:31 PM IST

positive affect of lock down in telangana
'لاک ڈاون کا مثبت اثر ہوا ہے'

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندراشیکھر راؤ نے 11 کورونا متاثرین کے صحتیابی کی اطلاع دیتے ہوئے کل انہیں ڈسچارج کئے جانےکااعلان کیا۔

'لاک ڈاون کا مثبت اثر ہوا ہے'

اس ضمن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کورونا سے متاثر افراد کے صحتیاب ہونے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس کے بعد متاثرین کی تعداد 58 رہ جائے گی ان کے بھی پہت جلد صحت یاب ہونے کے امکانات ہیں انہوں نے بتایا کہ آج کوروناکے تین تازہ معاملات سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلی نے ریاست میں کورنٹائن میں موجود افراد کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ جملہ 25,937 افراد زیر نگرانی ہے۔ 30 مارچ سے 7 اپریل کے درمیان ان پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے نئے معاملات کی گنجائش بہت کم ہے۔ کیوں کہ کورونا کے زیادہ تر متاثرین بیرون ممالک سے آئے ہیں لیکن گزشتہ ایک ہفتے سےبندرگاہیں، ایئرپورٹز و دیگر ریاستوں کی سرحدیں بند کردی گئی ہیں جہاں سے اس وائرس سے متاثر افراد کے آنے کا امکان تھا۔

کے سی آر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن وائرس پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا اگر مزید کچھ دن عوام تعاون کریں تو اس وائرس سے چھٹکارا پانا ممکن ہوگا۔

ملک میں کورونا پر قابو پائے جانے پر دنیا کے میڈیکل سائنس طبقے کے رد عمل کے متعلق بتاتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ستائش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.