دراصل منیلا جانے والے طیارہ نے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کیونکہ ایک حاملہ خاتون مسافر کی طیارہ میں ہی زچگی ہوگئی۔
اس زچگی کے بعد پائلٹ نے ایرپورٹ کے حکام سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس پر یہ اجازت دے دی گئی۔ طیارہ کے اترنے کے بعد اس خاتون اور نوزائیدہ بچی کو شہر کے جوبلی ہلز کے اپولو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ یہ طیارہ دبئی سے منیلا جارہا تھا۔