ETV Bharat / city

' ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کو جلد مکمل کرے گی'

وزیرریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ریلویز کی وزارت جلد ہی ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کی تکمیل کرے گی۔

mmts services
' ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کو جلد مکمل کرے گی'
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 8:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST

وزیرریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ریلویز کی وزارت جلد ہی ایم ایم ٹی ایس مرحلہ دوم کی تکمیل کرے گی۔

انہوں نے تلنگانہ حکومت سے درخواست کی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اپنا حصہ جاری کرے۔انہوں نے حیدرآباد میں انفراسٹرکچر اینڈ پاسنجر سہولتوں کو معنون کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لئے وزارت کی مدد کرے اور جلد ہی اپنی حصہ داری بھی جاری کرے۔

تلنگانہ میں ریلویز کے پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت نے سال 2020-21کیلئے تلنگانہ کے لئے 2ہزار کروڑ روپئے سے زائد رقم الاٹ کی ہے۔اس تقریب میں موجود تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں نے کہاکہ مرکز جنوبی ہند کے بجائے شمالی ہند کی ریاستوں کو ترجیح دے رہی ہے تو گوئل نے اس کی یہ کہتے ہوئے تردید کی کہ این ڈی اے حکومت تمام ریاستوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

اس سے قبل مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت آنے کے بعد تمام زیرالتوا پرجکٹزز پر جنگی خطوط پر کام کرتے ہوئے اس کی مںظوریاں دی اور پراجکٹز پایہ تکیمل کو پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نے حیدرآباد میٹرو پراجکٹ کے لیے 1200 کروڑ روپئے ایل اینڈ ٹی کو دئے ہیں۔اس موقع پر انھوں نےمیٹرو کو ٹرانسپورٹ نظام سے لنک کرنے کی تجویز رکھی تاکہ عوامی حمل ونقل کو بہتر اندازمیں انجام دیا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ وہ خود میٹرو کو ٹرانسپورٹ سے جوڑنے کے لیے میٹرو اور آر ٹی سی کے ذمہ داران سے بات کریں گے۔

حیدرآباد میٹرو ایک تیز رفتار ٹرانزٹ سسٹم ہے، جو بھارت کے شہر حیدرآباد ، ریاست تلنگانہ میں کام کرتا ہے۔ یہ دہلی میٹرو (285 اسٹیشنوں) کے بعد 57 اسٹیشنوں کے بعد بھارت کا دوسرا سب سے طویل آپریشنل میٹرو نیٹ ورک ہے اس کےلائنیز ایک 'سیکنڈ ماڈل' میں ترتیب دی گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.