ETV Bharat / city

فیس ماسک کی تجارت سے کئی افراد منسلک ہوئے

کورونا وائرس کے باعث اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام کاروبار دو ماہ تک بند رہے۔ اس دوران کئی افراد بے روزگار اور گھروں میں رہے۔ اس دوران کورونا وائرس نے کاروبار کے نئے مواقع بھی فراہم کیے۔ مختلف پیشوں اور ہنر سے جڑے کچھ افراد فیس ماسک کے کاروبار سے جڑ گئے۔

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:16 PM IST

فیس ماسک کی تجارت سے منسلک ہوئے لوگ
فیس ماسک کی تجارت سے منسلک ہوئے لوگ

ریاست تلنگانہ میں گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے گئے اور خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں روپے جرمانے کے علاوہ عدالتی کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔ حکومت کے احکامات کے بعد بازار میں فیس ماسک کی طلب میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ ہمہ اقسام کے فیس ماسک بازار میں دستیاب ہیں۔ مختلف پیشوں سے جڑے افراد اب فیس ماسک فروخت کرتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

فیس ماسک کی تجارت سے منسلک ہوئے لوگ

عابڈس کے علاقے میں ماسک فروخت کرنے والے محمد افضل نے بتایا کہ وہ ایک ماہر الیکٹریشن ہیں اور لاک ڈاؤن سے قبل وہ دن میں پانچ سو تا ہزار روپئے باآسانی کما لیتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث ان کا خاندان فاقوں پر مجبور ہے جس کے باعث انہیں اپنا پیشہ ترک کر کے اس کاروبار کو اختیار کرنا پڑا، جس سے وہ روزانہ دو تا تین سو کما لیتے ہیں۔ ریاست اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی نندنی لال ڈاؤن سے قبل ایک شاپنگ مال میں سیلس گرل کے طور پر کام کرتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث مالس بند ہیں جس کی وجہ سے اس کے گھر میں معاشی تنگی چل رہی ہے، اب وہ فیس ماسک کے کاروبار سے جڑ کر اپنے اخراجات پورے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.