ETV Bharat / city

تلنگانہ سیکریٹریٹ میں مساجد و مندر کے انہدام پر عوام برہم - مسلم راشٹریہ منچ تلنگانہ کا انتباہ

ریاست تلنگانہ میں سیکریٹریٹ کی عمارت کے انہدام کے ساتھ اس احاطے میں موجود دو مساجد اور ایک مندر کو بھی منہدم کردیا گیا جس کے باعث عوام میں حکومت کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

People angry over demolition of mosques and temples in Telangana Secretariat
کنوینر و معاون کنوینر تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ عبدالستار و سید فیاض الدین
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:31 PM IST

مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے تلنگانہ میں سیکریٹریٹ کی عمارت کے انہدام کے ساتھ دو مساجد اور ایک مندر کو بھی منہدم کیے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تلنگانہ سیکریٹریٹ میں مساجد و منادر کے انہدام پر عوام برہم

یونائٹیڈ مسلم فورم نے حکومت سے اسی جگہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مساجد وقف کے تحت تھی لیکن حکومت نے وقف بورڈ کے علم میں لائے بنا ہی اس کو منہدم کردیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اگر حکومت اپنے آپ کو مسلمانوں کی حقیقی ہمدرد سمجھتی ہے تو اسے چاہئیے کہ وہ فی الفور مسجد کی دوبارہ تعمیر کا انتظام کرے۔

مسلم راشٹریہ منچ تلنگانہ نے بھی عبادت گاہوں کے انہدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، کنوینر و معاون کنوینر تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ عبدالستار و سید فیاض الدین نے کہا کہ کے سی آر حکومت تانا شاہی چلا رہے ہیں۔

کانگریس اقلیتی قائدین نے بھی مسجد کے انہدام پر شدید ناراضگی ظاہر کی اور کہاُ کہ وزیراعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے مسلمانوں کے خیر خواہ بن کر 12فیصد تحفظات کا وعدہ کرتے ہوئے ووٹ حاصل کیے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان کا اعتماد توڑ دیا اور آر ایس ایس و بی جے پی کی چال چل رہے ہیں وہ مسلمانوں کی تاریخی عمارتوں کو یک بعد دیگرے منہدم کرتے ہوئے ان کی شناخت مٹانے کی سازش کر رہے ہیں۔

اب تک تلنگانہ میں تین مساجد اور دو عاشورخانے شہید کردئیے گئے جو ان کے علم میں ہیں اس کے باوجود انہوں نے اس سلسلے میں لب کشائی کی ضرورت تک نہیں سمجھی کانگریس نے مسجد کی تعمیر نہ ہونے پر شدید احتجاج کا انتباہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.