ETV Bharat / city

اویسی نے مودی کو چیلنج کیا، کہا ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں - اسدالدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج دیتے ہوئے آج کہا کہ اگر ان کی حکومت میں دم ہے تو وہ طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر دکھائیں۔

اویسی نے مودی کو چیلج کیا، کہاکہ ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:38 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 10:31 AM IST

اسدالدین اویسی نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت میں دم ہے تو وہ طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل میں طالبان کے معاملے کو اٹھائے۔

اویسی نے مودی کو چیلج کیا، کہاکہ ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں
اویسی نے مودی کو چیلج کیا، کہاکہ ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے کہاکہ اقوام متحدہ نے تو طالبان کے لیڈر کو دہشت گرد کہا ہے اب بھارتی حکومت کی باری ہے کہ وہ بھی اسے غیر قانونی سرگرمی ازالہ قانون میں ڈالے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے پاکستان اور چین مضبوط ہوںگے ، جو ہندوستان کیلئے باعث تشویش ہے ۔

اویسی نے کہاکہ ان کی پارٹی میں بہار میں دو سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں لڑنے پر فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہم سیمانچل میں پارٹی کی توسیع کریںگے ۔ اس سے متعلق لیڈران سے بات چیت بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب میں ان کی پارٹی 100 سیٹوں پر لڑنے کی تیاری کر رہی ہے ابھی اتحاد طے نہیں ہواہے ۔

اے آئی ایم آئی ایم صدر نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں مختار انصاری اور عتیق احمد کو ٹکٹ دینے کے سوال پر کہاکہ بہار میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے یہ سوال کیوں نہیںپوچھا جاتا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ پرگیہ ٹھاکر دودھ کی دھلی ہیں کیا۔ جے ڈی یو کے کتنے اراکین پارلیمنٹ پر مجرمانہ معاملے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رام سنیہی گھاٹ کی مسجد پر بیان دے کر گھر گئے اویسی؟

اویسی نے اباجان والے بیان پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ سادھا اور کہا” ابا کے بہانے کن ووٹوں کا پولرائزیشن کیاجارہاہے بابا۔ اگر کام کئے ہوتے ’ابا ۔ ابا‘ چلانے کی نوبت نہیں آتی “ ۔ غورطلب ہے کہ آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اتر پردیش کے کشی نگر میں ایک پروگرا م میں 2017 کے قبل لوگوں کو راشن نہیں ملنے کی چرچہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ تب ’اباجان ‘ کہے جانے والے لوگ راشن کو کھاجاتے تھے اور کشی نگر کا راشن نیپال اور بنگلہ دیش چلا جاتا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 15, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.