ETV Bharat / city

این ایس یو آئی کی حیدرآباد میں بائیک ریلی - تلنگانہ نیوز

تلنگانہ کانگریس کے جنگ سائرن پروگرام کے حصہ کے طورپر کانگریس کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی) کی جانب سے شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر بائیک ریلی نکالی گئی۔

nsui-staged-a-large-scale-bike-rally-in-hyderabad

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 1:16 PM IST

طلبہ اور بیروزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل میں تلنگانہ حکومت کی ناکامی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے جنگ سائرن پروگرام کے حصہ کے طور پر کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر بائیک ریلی نکالی گئی۔

سرکاری شعبہ میں 1.91 لاکھ خالی ملازمتوں کو پُر کرنے کے مطالبہ پر ریاست کی اپوزیشن جماعت نے 9 دسمبر تک 65 روزہ جنگ سائرن پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے دوسرے دن این ایس یو آئی نے بائیک ریلی نکالی۔

یوجنا کانگریس کے صدر روہت کی قیادت میں یہ بائیک ایل بی نگر چوراہے تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ان کی بائیکس پر کانگریس کے پرچم تھے۔

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے اس پروگرام کی اپیل کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے ساتھ ہی 2018 کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہر بیروزگار نوجوان کو 3016 روپئے الاونس کے طورپر فراہم کرنے حکمران جماعت ٹی آر ایس کے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے ریاست کے 60 لاکھ بے روزگارنوجوانوں کو بے روزگار الاونس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.