ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی بھی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
تلنگانہ کے وزیراندراکرن ریڈی نےکہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کیا۔
اس موقع پرانھوں نے کہا کہ ضلع نرمل میں 1034 افراد کی بیرون ملکوں سے واپسی ہوئی ہے ان تمام کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔
انھوں نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ برقراررکھیں۔
بیرون ممالک سے لوگوں کی آمد پر ضلع میں کورونا وبا کے پھیلنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر نے جائزہ اجلاس طلب کرنے کے بعد یہ واضح کیا کہ ضلع میں ابھی تک کو رونا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، تاہم جو بیرون ملکوں سے آئے ہیں ان تمام کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔
ریاست میں 15 اکتوبر تک لاک ڈاون ہے، حکومت نے عوام سے احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔