ETV Bharat / city

مکان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرنے میں ناکام: ریونت ریڈی - تلنگانہ پردیش کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی

تلنگانہ پردیش کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے ان کے مکان کا حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارکنوں کی جانب سے محاصرہ کئے جانے کے معاملے میں پولیس نے ان کی ہی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف معاملات درج کرنے کی شکایت کی ہے۔

مکان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی: ریونت ریڈی

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:04 PM IST

ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ اپنی سیکوریٹی کے مسئلہ پر ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف درج کردہ معاملات سے دستبرداری کی خواہش کرتے ہوئے حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس سے نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے پولیس سے نمائندگی کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں بھی پولیس سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ان کے مکان پر حملہ کے لیے پہنچے ٹی آر ایس کارکنوں کے خلاف پولیس نے نہ کوئی کاروائی کی،نہ ایف آئی آردرج کی، نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ان کے مکان پر پہنچے کانگریس کے کارکنوں اور اس واقعہ کو دیکھنے والوں کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیاگیا ہے۔ قواعد کے خلاف کام کرتے ہوئے اپنے سیاسی آقا کی ایما پر پولیس کام کررہی ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں برسر اقتدار آئے گی۔ اپنے آقاوں کا تعاون کرنے والے عہدیداروں کو یاد رکھا جائے گا اور ان کے نام ان کی ڈائری میں لکھے ہوئے ہیں۔ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار میں آنے کے بعد قانون کے مطابق ایسے عہدیدار جو آج حکومت کی ایما پر کام کررہے ہیں، ان کے خلاف جانچ کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ غیرجانبدارانہ کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے قریب ٹی آر ایس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ان کے مکان پر حملہ کرنے والے وزیر تارک راما راو کے غنڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے پولیس سے سوال کیاکہ ٹی آر ایس کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس نے کانگریس کے کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان کے مکان پر گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.