مسلم وفد نے شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے پر وزیر اعلی کےچندراشیکھر راو کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے تیقن دیا کہ وہ این پی آر کے خلاف جی او بھی جاری کریں گے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا ہیکہ سی اےاے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف قومی سطح پر آواز اٹھائیں اور متنازعہ قوانین کی مخالفت کرنے والے تمام وارائے اعلی کا ایک اجلاس بھی منعقد کریں گے۔
اس موقع پر مسلم رہنماوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےحکومت کی جانب سے کئے جانے والے احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں تعاون کی پیشکش کی۔
علما ومشائخین نے اس وبا کے خاتمے کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی۔وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں علما مشائخین اور ماہرین شامل تھے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی اس وفد نے وزیر اعلی سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔