ETV Bharat / city

ٹی آر ایس رہنما کی وزیراعظم پر نکتہ چینی - مودی غدار کے طور پر یاد کئے جائیں گے

ٹی آر ایس رہنما کے پربھاکر نے سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف منظور ہوئی قراداد پربی جے پی رہنماؤں کے متنازع ریمارکس کی مذمت کی۔

modi-will-remain-as-traitor-of-country-trs-leader-k-prabhakar-statement
'نریندرمودی غداروطن کے طورپریاد کیے جائیں گے'
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 7:10 PM IST

ٹی آرایس رہنما کے پربھاکر نے سی اےاے،این پی آر اوراین آر سی کے خلاف منظور ہوئی قراداد پربی جے پی رہنماوں کے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی۔

'نریندرمودی غداروطن کے طورپریاد کیے جائیں گے'

شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف تلنگانہ کی اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے پر بی جے پی کی برہمی اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کو غدار وطن کہنے پر ٹی آر ایس پارٹی کے قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے سخت ردعمل دیا۔

کے پربھاکر نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کرنے والے اور سماج کو تقسیم کرنے والی بی جے پی کسی کو غدار وطن نہیں کہ سکتی۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کی عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں،کے پربھاکر نے کہا کہ تاریخ کے اوراق میں نریندر مودی غدار وطن کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔

مذکورہ رہنما نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو سیکلولرزم کے سفیر ہیں، اور وہ سماج میں سب کو ساتھ کو لیکر سب کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز تلنگانہ اسمبلی میں سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی،جس پر ریاستی بی جے پی رہنماوں نے اس پر متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چندراشیکھر راو اگراپنی اسمبلی میں اسے منظور کرلیتے ہیں تو یہ رکنے والا نہیں ہے، بی جے پی رہنماوں نے یہ بھی کہا کہ کے سی آر ملک کے غدار ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.