لکشمن نے کہا کہ 'وہ اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔'
انھوں نے کہا کہ 'یہ واضح طور پر نظر آرہا ہیکہ مجلس کے غنڈوں نے ہندووں کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔'
انھوں نے کہا کہ متاثرین سے ملنے کے لیے جب بی جے پی رہنما علاقے میں پہنچے تو پولیس نے انھیں روک دیا۔ اور ہراست میں لے لیا۔
لکشمن نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ہی پولیس نے یہ اقدام کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو مجلس کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے نام پر مجلس فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔