10 ویں قومی سائنس فلم فیسٹیول آف انڈیا کا انعقاد وگیان پرسار، وزارتِ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت ہنداور تروپورہ اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں جبکہ اردو و ہندی زبانوں میں بنائی گئی ڈاکیومنٹری ”سر سی وی رمن“کے ڈائرکٹر جناب ایم محمد غوث، پروڈکشن اسسٹنٹ ہیں۔
![Omar Azmi's film Al-Zahrawi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9580765_omar-azmi.jpg)
جناب رضوان احمد ، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے اس انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم سی اور مانو کے لیے یہ ایک انتہائی فخر کا لمحہ ہے کہ ہماری مختصر فلموں کا انتخاب بین الاقوامی سائنس فلم فیسٹیول کے لیے کیا گیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس کامیابی پر میڈیا سینٹر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیسٹیول میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
![Muhammad Ghaus's film Sir CV Raman](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9580765_mohd-ghouse.jpg)