تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاست میں سات مئی تک لاک ڈاون جاری رہے گا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی نے یہ اعلان کیا۔
تلنگانہ میں اب تک 858 کورونا پوسیٹیو کیسز درج ہوئے ہیں۔
آج ایک ہی دن میں 18 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ تین افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ اس مرض سے ریاست میں اب تک 21 افراد کی موت ہوگئی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کورونا مہلوکین کا فیصد 2.44 فیصد تک پہنچا ہے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے کہا کہ پانچ مئی کو وہ دوبارہ حالات کا جائزہ لیں گے اور آگے کا لائحہ عمل طئے کریں گے۔