کورونا وائرس سے فوت ہونے والے فرد کی تدفین بھی احتیاط کے ساتھ شرعی طریقے سے انجام دینی چاہئے۔
تدفین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نہ گھر کے افراد شامل ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رسومات ادا کی جارہی ہیں بلکہ لاش کو ایک نامعلوم مقام پر گڑھے میں اتارا جارہاہے ہے جو قبرستان نظر نہیں آتا۔
ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ(جی ایچ ایم سی) کے عملے کے افراد فوت شدہ جسد کو نہایت دردناک طریقے سے لاش کو ڈال رہے ہیں۔
علماء نے اس عمل کو اسلامی شعائر کے مغائر قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی حالت میں شریعت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آخری رسومات مذہب کے مطابق لازم ہیں۔
اس سلسلے میں معروف عالم دین مفتی صادق محی الدین نے کہا کہ چاہے کسی بھی وباء سے انتقال ہو میت کو غسل دینا، اور شرعی طور پر تکفین و تدفین عمل میں لائی جانی چاہیے۔
مولانا نے کہا کہ اگر غسل کی گنجائش نہ ہو تو میت کو تیمم بھی کروایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نماز جنازہ اور تدفین کے بعد دعا کرنا بھی شرعی امور میں داخل ہے۔ ان باتوں کا لازمی خیال رکھا جانا چاہئے۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس سے اب تک چھے اموات ہو چکی ہیں جن کی تدفین میڈیکل افسروں کی نگرانی میں کی گئی۔