ETV Bharat / city

دریائے کرشنا کے پانی کا تنازعہ: ریونت ریڈی کی کے سی آر پر نکتہ چینی

تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ دونوں تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پانی کے تنازعہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے آندھراپردیش تنظیم نوقانون میں اپیکس کونسل کو شامل کیاگیا تھا۔

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:48 PM IST

دریائے کرشنا کے پانی کا تنازعہ: ریونت ریڈی کی کے سی آر پر نکتہ چینی
دریائے کرشنا کے پانی کا تنازعہ: ریونت ریڈی کی کے سی آر پر نکتہ چینی

ریونت ریڈی نے کہا کہ اے پی تنظیم نوقانون میں اپیکس کونسل کو شامل کیاگیا تھا اور کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ، گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈس کے قیام کے ذریعہ اس کو قانونی حیثیت دی گئی۔

کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ سال 2015میں دریائے کرشنا کے پانی کے مسئلہ پر اے پی اور تلنگانہ میں معاہدہ طئے پایاتھا۔اگرچہ کہ یہ معاہدہ ایک سال کے لئے تھا تاہم اس میں بعد ازاں توسیع کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ کے حقوق کے لئے کوششیں نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کےسی آر اقلیتوں کودوست بناکردھوکہ دے رہےہیں'

انہوں نے کہا کہ 5مئی 2020کو جی او203کے ذریعہ پوتی ریڈی پاڈوسے پانی کے بہاو کو چارٹی ایم سی سے بڑھاکر 8 ٹی ایم سی کردیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کئی مرتبہ مدعو کئے جانے کے باوجود بھی وزیراعلی اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ وزیراعلی اپنے سیاسی مفاد کے لئے اس مسئلہ کوراست طورپر نہیں اٹھارہے ہیں۔وزیراعلی تلنگانہ کے عوام کے حق کو بچانے کیلئے کام نہیں کررہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.