ETV Bharat / city

رابعہ سیفی کے قاتلوں کو سخت سزادی جائے: مولانا جعفر پاشاہ - دہلی پولیس کی کانسٹبل رابعہ سیفی

بھارتی میڈیا کی جانب سے افغانستان اور طالبان پر بحث کی جارہی ہے تاہم ملک کے مفادات کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ میڈیا بھارت میں عصمت دری و قتل کے واقعات پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

رابعہ سیفی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے: مولانا جعفر پاشاہ

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 7:23 PM IST

دہلی پولیس کی کانسٹیبل رابعہ سیفی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور کینڈل مارچ بھی نکالے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے مشہور مذہبی رہنما مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ نے کہا کہ قومی میڈیا اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے افغانستان اور طالبان پر بحث کی جارہی ہے تاہم ملک کے مفادات کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ میڈیا بھارت میں عصمت دری و قتل کے واقعات پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے-

رابعہ سیفی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے: مولانا جعفر پاشاہ

انہوں نے دہلی پولیس کی کانسٹبل رابعہ سیفی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔

امیر ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سول ڈیفینس کی اہلکار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا گیا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: 75 سال کی عمرمیں نقاشی کے لیے پُرعزم

واضح رہے کہ متوفیہ خاتون دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر فائز تھی اور دہلی کے سنگم وہار میں رہتی تھی جب کہ اس نے صرف 4 ماہ قبل ہی ڈیوٹی جوائن کیا تھا۔ 27 اگست کو جب وہ گھر واپس نہیں لوٹی تو افراد خاندان نے اسے تلاش کرنا شروع کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا تاہم بعد میں اس کی لاش ملی، لاش پر چاقو کے 50 سے زائد حملے کے نشانات تھے اور گلا کٹا ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.