تلنگانہ حج ہاؤز سے حج کیلئے روانہ ہونے والے کرناٹک کے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عازمین نے ای ٹی وی بھارت سے حج ہاؤز کے انتظامات سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔
تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے قیام و طعام کے علاوہ دیگر تمام سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے صدر مسیح اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ کرناٹک کے عازمین آج روانہ ہوں گے جبکہ عازمین کی روانگی کا باقاعدہ آغاز 26 جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حج کمیٹی نے قبل از وقت تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔