وزیراعظم نریندر مودی کی جنتا کرفیو کی اپیل کو حیدرآبادیوں نے مکمل طور پر مانا اور آج اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھا۔ ملک میں صحت کی ایمرجنسی میں حکومت کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے لئے کئے جانے والے احتیاط اور اقدامات میں مکمل تعاون کا پیغام دیا۔
صبح سے ہی سڑکیں سنسان ہوگئیں۔ تمام تجارتی ادارے، دفاتر وغیرہ رضاکارانہ طور پر بند رکھے گئے۔ جگہ جگہ پولیس پکٹس تعینات کی گئی تھیں اور صرف انتہائی ضروری کام کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو ہی آگے بڑھنے دیا گیا۔
ہسپتال، میڈیکل اور دیگر ہنگامی خدمات کو ہی بحال رکھا گیا۔
شام پانچ بجے ریاست کی عوام نے جنتا کرفیو کو ادا کرنے کے بعد گھنٹیاں بجائیں،وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے بھی افراد خاندان کے ساتھ باہر نکل کر تالیاں بجائیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپیل کی تھی کہ جنتا کرفیو میں حصہ لینے کے بعد شام پانچ بجے تالیاں اور گھنٹیاں بجاکر یکجہتی کا اظہار کریں۔