جماعت اسلامی ہند سے منسلک ،گرلز اسلامک آرگنائزیشن، تنظیم کے زیراہتمام حیدرآباد کے نمائش میدان میں یہ کانفرنس منعقد کی گئی،اس ایک روزہ کانفرنس میں طلبا و طالبات اورخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،گرلز اسلامک آرگنائزیشن، تنظیم کے مقاصد کو بتاتے ہوئے ذمہ داران نے کہا کہ مذکورہ تنظیم کا قیام 2007 میں ہوا، جس کا مقصد طالبات اور خواتین میں تعلیمی شعور بیدار کرنا اور اصلاح معاشرہ کے لیے کام کرنا ہے۔جس کے تحت ملک بھر اس طرح کی کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر طالبات کی تعلیمی قاببلیت کو ستائش کرتے ہوئے انھیں انعامات سے نواز گیا۔ جماعت اسلامی ہند بنگلور سے متعلقہ ڈاکٹر طلحہ متین نے جنگ آزادی میں مسلماںوں کے رول پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے برادران وطن کے ساتھ مسلمان برابر کے حصے دار ہیں، اس کے باوجود شدت پسند طاقتیں مسلمانوں کو مشکوک نظر سے دیکھتی آئی ہیں، اور آج ملک ایک ایسے دور سے گزررہا ہے جہاں باطل طاقتیں ملک کو سامرا جیت کی طرف ڈھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں-
اس موقع پر بتایا گیا کہ مغربی ممالک نے ہر میدان میں ترقی کی مگر افسوس کہ وہ ایک عزت دار معاشرہ بنانے میں ناکام رہے۔
اس موقع پر طالبات پر زور دیا گیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور قرآن وحدیث کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو روش اور کامیاب کریں۔