حکومت نے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے روزانہ کی اجرت پر پرائویٹ ڈرائورز کی خدمات حاصل کی ہیں مگر یہ اقدام کارآمد ثابت نہیں ہورہا ہے کیونکہ جن ڈرائورز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں وہ غیر تربیت یافتہ ہیں انہیں شہر میں بس چلانے کا تجربہ نہیں ہے جس کے باعث کئی حادثات پیش آئے ہیں۔
ان چھ روز میں ریاست کے مختلف مقامات پر پانچ حادثات پیش آئے ہیں،کسی حادثہ میں بس کو تو کسی میں عوام کو نقصان پہنچا۔
اب تک ضلع میڈچل، ضلع جگتیال اور دیگر مقامات پر حادثات پیش آئے، جمعرات کے روز حیدرآباد کے مضافات میں واقع چندا نگر میں ٹو وہیلر پر جارہی ایک خاتون کو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی،اس حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی۔