ضلع نظام آباد میں واقع سری رام ساگر پروجیکٹ کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں 33000 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے 33 دروازے کھولتے ہوئے چار لاکھ 50 ہزار کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔
جینکو کو مزید سات ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 1090 فیٹ کے برخلاف 1087 درج کی گئی ہے۔ اسی طرح سنگور پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاؤ جاری ہے جس کے بعد اس کے چار دروازے دو میٹر تک کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑنے کا کام کیا گیا۔
پداپلی ضلع کے ایلم پلی پروجیکٹ میں پانی کے شدیدبہاؤ بہاو کو دیکھتے ہوئے عہدیداروں نے اس کے 37 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ اس میں پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 10 ہزار 312 کیوزک پانی دیکھا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 6 لاکھ 45 ہزار 367 کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔
یو این آئی