ETV Bharat / city

لاک ڈاون میں نرمی، تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں کی تعداد میں اضافہ - etv bharat news

تلنگانہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں اضافہ کے بعد روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ساتھ ہی بس اسٹینڈس میں بھی مسافرین بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں۔

symbolic picture
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 6:54 PM IST

عہدیداروں نے توقع ظاہر کی کہ اگر مسافرین کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتارہا تو تلنگانہ آرٹی سی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔لاک ڈاون کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے آرٹی سی کی پارسل،کورئیر اور کارگو خدمات کو بھی بحال کردیاگیا۔دور دراز کے علاقوں کیلئے بسیں چلائی جارہی ہیں تاہم بین ریاستی بس خدمات ہنوز شروع نہیں ہوئی ہیں۔

لاک ڈاون سے پہلے آرٹی سی کو 11کروڑروپئے کی آمدنی ہوتی تھی تاہم کورونا کی دوسری لہر کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے بس خدمات مکمل طورپر متاثر ہوگئی تھی۔ابتدا میں صرف صبح 6بجے سے 10بجے دن تک ہی لاک ڈاون میں نرمی دی گئی تھی جس کے بعد صرف قریبی علاقوں کیلئے ہی بس خدمات کا آغاز کیاگیا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لاک ڈاون میں شام پانچ بجے تک نرمی کے بعد ریاست کے تمام علاقوں کیلئے بس خدمات چلائی جارہی ہیں۔حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی جلد ہی بین ریاستی بس خدمات کا بھی آغاز کردیاجائے گا۔ایک کنڈکٹر نے کہا کہ ہر بس میں 30 تا 40 مسافرین کی تعداد دیکھی جارہی ہے۔آرٹی سی کی جانب سے موجودہ طورپر صرف 1500بسیں ہی چلائی جارہی ہیں۔اس سے آرٹی سی کو زائد از چار کروڑ روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔

عہدیداروں نے کہاکہ لاک ڈاون کے مکمل طورپر خاتمہ پر ایک مرتبہ پھر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں زیادہ مسافرین آرٹی سی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔سنجے کمار کنٹرول نے کہاکہ لاک ڈاون میں دس بجے دن تک نرمی پر ہر پانچ منٹ کو ایک بس روانہ ہوتی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کے بعد مسافرین کو انتظار کرناپڑرہا ہے۔گریٹرحیدرآباد کے حدود میں بسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں موجودہ طور پر 1500بسیں چلائی جارہی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.