ETV Bharat / city

Shab-E-Barat 2022: تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب برأت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی - شب برات کے موقع پر مساجد میں اجلاس کا اہتمام

حیدرآباد کے علاوہ دونوں ریاستوں کے اضلاع کی مساجد‘ خانقاہوں‘ زیارت گاہوں میں شب بیداری کی خاص محافل ہوئی جس میں بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہوکر وسعت رزق‘ صحت و سلامتی اور مغفرت کی دعائیں طلب کی گئیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی اوردینی محافل میں مصروف رہے۔ بڑے پیمانہ پر جلسے ہائے فضیلت شب برأت مختلف تنظیمو ں کی جانب سے منعقد کئے گئے۔ Shab-e -Barat Celebrated in Makkah Masjid

شب برأت
شب برأت
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 2:05 PM IST

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شب برأت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ باوقار اور روح پرور اجتماعات تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں دیکھے گئے جہاں شب برات کی مناسبت سے مساجد کو روشنیوں سے منور کیا گیا تھا۔

Shab-e -Barat Celebrated in Makkah Masjid

حیدرآباد کے علاوہ دونوں ریاستوں کے اضلاع کی مساجد‘ خانقاہوں‘ زیارت گاہوں میں شب بیداری کی خاص محافل ہوئی جس میں بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہوکر وسعت رزق‘ صحت و سلامتی اور مغفرت کی دعائیں طلب کی گئیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی اوردینی محافل میں مصروف رہے۔ بڑے پیمانہ پر جلسے ہائے فضیلت شب برأت مختلف تنظیمو ں کی جانب سے منعقد کئے گئے۔

ان روح پرور مجالس اور جلسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ علما کرام نے فضیلت شب برأت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کے مسائل اور دین سے دوری کے سبب ہورہی ناکامیوں کا احاطہ کرتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کی تلقین کی۔

علما نے دین سے دوری، اسلامی شعائر اور دین کی بنیادی تعلیمات سے ناواقفیت، بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے منفی رحجانات، گھریلو تشدد، منشیات کی وبا اور دین کی آڑ میں بے دینی کو فروغ دینے کی منظم کوششوں پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے معاشرہ کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے والدین، اساتذہ،معزز شہریوں اور سماج کے باشعور افراد سے تعاون طلب کیاتاکہ ہماری نئی نسل کا دینی اورتعلیمی مستقبل روشن اور درخشاں ہو اور ایک اسلامی و فلاحی معاشرہ وجود میں آسکے۔

مزید پڑھیں:Shab-e-Barat 2022: شب برأت رحمتوں بھری رات

شہرحیدرآبادکی تاریخی مکہ مسجد کو روشنیوں سے منور کیاگیاتھااور اس کے فانوس کھولے گئے تھے جو حسین اور دلکش منظرپیش کررہے تھے۔ہر سال شب معراج، شب برات اور شب قدر کو یہ فانوس کھولے جاتے ہیں جو انتہائی خوبصورت ہیں۔اس کی روشنی سے مسجد کی چکاچوند میں اضافہ ہوگیا۔شہر کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع سے بھی فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے اس مسجد کو پہنچ کر عبادات، ذکر واذکار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر قبور کی زیارت کرنے والوں کی سہولت کیلئے قبرستانوں میں روشنیوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.