ETV Bharat / city

تلنگانہ میں ہر روز 40 افراد سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں - तेलंगाना में साइबर फ्रॉड

سائبر دھوکہ دہی کے معاملات میں روزبروز تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں ہر روز تقریباً 40 افراد اس دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔

تلنگانہ میں ہر روز 40 افراد سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 5:30 PM IST

قومی ہیلپ لائن پر ہر روز تلنگانہ کے کم از کم 40 افراد اپنی شکایات درج کراتے ہیں جو 2 تا 40 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سائبر دھوکہ دہی کے ذریعہ ہر ماہ تلنگانہ کے لوگوں سے 12 کروڑ روپئے لوٹے جاتے ہیں۔ وہیں تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ روایتی جرائم جیسے چوری، لوٹ وغیرہ کے مقابلہ میں اب سائبر طریقہ کار سے دھوکہ دہی کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

تلنگانہ میں سالانہ جرائم کے مطابق 2020 کے دوران چوری و لوٹ کے واقعات میں 93.7 کروڑ روپئے کی لوٹے گئے تھے تاہم 2019 میں 115 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر: سائبر ہیلپ سینٹر کھلنے سے لوگوں میں خوشی کا ماحول

مرکزی حکومت کی جانب سے سائبر فراڈ کی اطلاع دینے کےلیے گذشتہ جون میں ایک ہیلپ لائین 155260 کو شروع کیا گیا جس سے گذشتہ دو ماہ کے عرصہ کے دوران تلنگانہ کے 2 ہزار 513 متاثرین نے ربط قائم کیا جنوں نے 24.1 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی شکایت کی ہے۔ اگر مقامی پولیس اسٹیشنوں میں درج کی گئی شکایات کو اس میں شامل کیا گیا تھا یہ تعداد میں کافی اضافہ گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے 1.5 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کو روکنے میں کامیاب رہے لیکن سائبر دھوکہ بازوں نے عام لوگوں کے 24.1 کروڑ روپئے لوٹ لئے۔ سائبر کرائم معاملات کی شکایت کرنے میں وقت کا اہم رول ہوتا ہے۔ سائبرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم، بالا کرشنا ریڈی نے بتایا کہ متاثرہ شخص جتنی جلدی دھوکہ دہی کی اطلاع دیتا ہے، اتنا ہی ملزم کو پکڑنے اور رقم کو بچانے میں مدد ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.