حیدرآباد زو کے ببر شیروں کو دوائیں بھی دی جارہی ہیں اور ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان ببر شیروں کو مزید تین دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے اس اہم زو میں تقریباً 1600جانور اور پرندے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دیگر جانوروں میں اس مرض کی کوئی علامات فی الحال نہیں پائی گئیں۔ ان ببر شیروں میں کورونا کی علامات پر ان کے نمونے حاصل کرکے معائنوں کیلئے انھیں سی سی ایم بی روانہ کیا گیا تھا جس کے مثبت نتیجہ نے تمام کو حیران کر دیا تھا۔
چڑیاگھر کے سفاری پارک میں شیروں کے گوشت نہ کھانے اور ناک بہنے کی شکایت پر حیوانات کے ڈاکٹرس نے ان کے نمونہ حاصل کر کے معائنوں کیلئے روانہ کئے تھے جن ببر شیروں میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں۔ ان میں چار مادہ اور بقیہ نر ہیں۔
یو این آئی