ETV Bharat / city

حیدرآباد: جہیز کے خلاف نوجوانوں نے نکالی بائک ریلی

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 8:39 AM IST

سوشیو ریفارم سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد العلیم خان فلکی نے نوجوانوں کے ساتھ عابڈس چوراہے پر بائک ریلی نکالی۔

Dowry against Bike really
حیدرآباد: جہیز کے خلاف نوجوانوں نے نکالی بائیک ریلی

سوشیو ریفارم سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد العلیم خان فلکی نے کہا کہ 'روزانہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے ہزاروں عائشہ کی موت ہورہی ہے۔ پھر بھی اس مسئلے پر کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔'

عبد العلیم خان فلکی نے اس موقع پر نوجوانوں سے عہد لیا کہ وہ جہیز، جوڑے کی رقم، گاڑی، کھانا اور دیگر اشیاء اپنی شادیوں میں نہیں لیں گے۔

ویڈیو

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ نکاح کو سنت کے مطابق کریں اور جن شادیوں میں غیر ضروری اسراف اور غیر شرعی رسومات ادا کی جاتی ہیں ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کریں۔

علیم خان فلکی نے علماء مشائخ و سیاسی رہنماؤں سے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہو رہی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔
سوشیو ریفام سوسائٹی گذشتہ 5 برسوں سے جہیز کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.