اسی دوران پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شناخت کے انکشاف کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر کہا کہ بیہمانہ جرائم میں متاثرہ کی شناخت کا انکشاف کرنا ایک جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں فرانسیسی خاتون کی مشتبہ موت
تعزیرات ہند کی دفعہ 228Aکے مطابق عصمت دری کی شکار لڑکی یا جنسی جرائم میں بچ جانے والوں کے نام کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی خلاف ورزی پر دو سال تک کی سزا کی گنجائش ہے۔
یو این آئی