ETV Bharat / city

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام کا احیا - ٹینک بنڈ پر ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام

شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام جو گزشتہ اتوار کو گنیش مورتیوں کے وسرجن کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا کا اس اتوار کو احیا کیا جائے گا۔

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام کا احیا

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:39 PM IST

ٹینک بنڈ پر ’سنڈے فن ڈے‘ پروگرام کا احیا عمل میں لایا گیا جبکہ اس مرتبہ یہ مقبول پروگرام مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں پر فائرورکس شو کے علاوہ تلنگانہ کے لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری محکمۂ بلدی نظم ونسق اروند کمار کے مطابق 26 ستمبر کو 5 بجے شام سے دس بجے شب تک ہونے والے اس پروگرام میں تلنگانہ پولیس بینڈ کے مظاہرہ کے ساتھ ساتھ بہترین تلگو گیتوں کو آرکسٹرا پر پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی روایتی کھانے بھی یہاں پیش کئے جائیں گے۔ علاقہ میں ہینڈی کرافٹس کے اسٹالس لگائے جائیں گے اور حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے مفت پودوں کی تقسیم کا کام بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ 12 ستمبر کو سنڈے فن ڈے پروگرام کی شروعات کی گئی تھی جہاں بھارتی فوج کی جانب سے بیگ پائپر بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اروند کمار جو ٹوئیٹر پر سرگرم رہتے ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی۔ سٹی پولیس کی جانب سے اتوار کو ان اوقات میں اس مقام پر ٹریفک پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور اس علاقہ کو خوب صورت بنایا گیا ہے جہاں پر آنے والوں کے لئے کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ”سن فن ڈے “ سے استفادہ کرنے کی خواہش

وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ نے ایک شہری کے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسین ساگر کے پاس ہر اتوار کی شام آنے والوں کے لیے ٹریفک پر پابندی عائد کرتے ہوئے مختلف تفریحی سہولیات فراہم کئے ہیں۔ ہر اتوار کی شام ٹینک بنڈ کی دونوں جانب دو سو میٹر کے اندر کا علاقہ پارکنگ لیے رکھا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.