ETV Bharat / city

حیدرآباد: شراب کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا کردیا قتل - شراب کے لیے بیٹنے نے ماں کا قتل کیا

ملزم کی ماں کو حکومت کی جانب سے دو ہزارروپے وظیفہ ملتا تھا۔ شراب کا عادی ملزم اپنی ماں سے اس رقم کو دینے کا مطالبہ کررہا تھا جس کے لئے وہ اسے ہراساں کررہا تھا۔ اسی دوران آج اس نے اپنی ماں بھیماں کو بجلی کے تار سے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔

شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:13 PM IST

شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئی۔ ضلع کے پرگی منڈل کے کداوان پور میں بیٹے نے بجلی کے تار سے ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا
شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

ملزم کی شناخت بلونت کے طور پر کی گئی ہے جو شراب کا عادی ہے۔ اس کی ماں نے اس کی شادی کروادی تھی تاکہ اس کی یہ لت ختم ہوسکے۔ تاہم اس نے شادی کے بعد بھی شراب کی اپنی عادت کو جاری رکھا۔

اس کی ہراسانی سے تنگ آکر اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر چلی گئی۔ تب ہی سے وہ ماں کو ہراساں کررہا تھا۔ اسی دوران آج اس نے ماں بھیماں کو بجلی کے تار سے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کی ماں کو حکومت کی جانب سے دو ہزار روپے وظیفہ ملتا تھا تاہم شراب کے لئے ملزم اپنی ماں سے اس رقم کو دینے کامطالبہ کررہا تھا جس کے لئے وہ اسے ہراساں کررہا تھا۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: ایک طالب علم کی عمارت سے دھکیل دینے سے موت

رشتہ داروں نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.