ETV Bharat / city

حیدرآباد: مولانا آزاد کی تعلیمی خدمات پر سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 12:23 PM IST

ایسوسی ایشن آف مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے قومی یوم تعلیم کے موقع پر ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں ہندو و مسلم اتحاد کا علمبردار قرار دیا گیا۔

اے ایم ای آئی کے سمینار میں مولانا آزاد کی تعلیمی خدمات کو خراج

قومی یوم تعلیم کے موقع پر تلنگانہ میں حیدرآباد کے، کے ایل این پرساد آڈیٹوریم میں منعقدہ سمینار سے ریاستی حکومت کے مشیر اے کے خان، ریٹائرڈ آئی ایس عامر اللہ خان، آئی ای ایم آئی اے کے صدر انور احمد، تلنگانہ جماعت اسلامی حلقے کے صدر حامد محمد خان نے خطاب کیا۔

اے کے خان نے کہا کہ بجٹ اسکولز، سرکاری اسکولز کے حریف نہیں بلکہ معاون ہیں جو سماج کے لیے ایک نعمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تمام وسائل کے استعمال کے باوجود آبادی کے تمام حصہ کو تعلیم فراہم نہیں کرسکتی جبکہ اس خلا کو یہ بجٹ اسکولز اپنی کاوشوں سے پُر کرتے ہیں۔

ماہر معاشیات امیر اللہ خان نے بجٹ اسکولز کی تعلیمی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکولز ملک کی ایک بڑی آبادی کو اپنے محدود وسائل سے فیض پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے سماجی اداروں اور سرکاری محکموں کو ان اسکولز کی مدد کے لیے آگے آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ انہیں ٹیکس و دیگر چیزوں کی رعایت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل

تنظیم کے صدر انور احمد نے مولانا آزاد کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مولانا نے ملک میں ہندو مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے ملت کو جگانے کا کام بھی کیا تھا اور لوگوں کو تلقین کی تھی کہ ’اے لوگوں اٹھو اور اپنا حق حاصل کرو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم نے جو تاریخ رقم کی، اس کو آج ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.