ETV Bharat / city

ُحیدرآباد: پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، یوتھ کانگریس کا احتجاج

پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔

Congress Protest in Hyderabad
ُحیدرآباد: پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، یوتھ کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 8:37 PM IST

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شہر حیدرآباد میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون سے نامپلی مین روڈ تک کار کو رسی سے کھینچ کر یہ انوکھا احتجاج کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے لیڈر شیوا ریڈی نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 60 سالہ دور حکومت میں 60 روپئے پٹرول تھا تاہم بی جے پی کے7 سالہ دور میں پٹرول کی قیمت 100روپئے سے تجاوز کرگئی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر ضروری اشیا پر پڑاجو مہنگی ہوگئی ہیں۔ یہاں تک کہ ٹرانسپورٹ کے چارجز بھی اس اضافہ کے سبب بڑھ گئے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ریاستی ٹیکس کو کم کرے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں کمی تک یہ احتجاج یوتھ کانگریس جاری رکھے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.