ریاست کے بیشتر مقامات سے عوام کے ساتھ مار پیٹ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں جس میں زخموں کے نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ حیدرآباد کے میلاردو پلی سے تعلق رکھنے والے محمد کلیم کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں لاک ڈاؤن کے دوران زد و کوب کیا اور انہیں لاٹھیوں سے پیٹا اس دوران ان کا پیر بھی ٹوٹ گیا ہے اور وہ بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔'
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا پیر دونوں جانب سے ٹوٹ گیا ہے۔ انہیں آپریشن کی ضرورت ہے جو پیر کے روز ہوگا'۔
محمد کلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' وہ اپنی تین سالہ معصوم بیٹی کے لیے دودھ لینے کیلئے نکلے تھے کہ پولیس نے لاٹھی پھینک کر مارا۔ محمد کلیم کے گرنے سے ان کی پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ان کی اہلیہ نے ریاستی وزیر داخلہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا'۔